نواز شریف اور مریم ہفتہ دس روز میں پاکستان واپس آجائیں گے

لندن : پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز ایک ہفتہ کے اندر وطن واپس آجائیں گے۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ ان دونوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے لیڈروں سے مشاورت اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے زبردست دباؤ کے بعد پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ نواز شریف کے آنے سے پہلے مریم نواز پاکستان واپس آجائیں۔ذرائع کے مطابق پی ایم ایل این سربراہ اور سابق دختر اول کا ارادہ 25جولائی کے عام انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کرنے کا ہے۔اس ضمن میں شریف نے کئی شہروں میں انتخابی مہم کے حوالے سے کی جانے والی ریلیوں کی تیاریاں کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔لیکن وطن واپسی سے پہلے نواز شریف کی علیل اہلیہ کلثوم نواز مکمل طبی معائنہ اور سی ٹی اسکین کرایا جائے گا۔

جس کے بعد نواز شریف اہلیہ کے معالجین سے ملاقات کر کے ان کی صحت ، موجودہ حالت اور صحتیابی کے حوالے سے جامع تبادلہ خیال کریں گے۔اس سے قبل کلثوم نے کہا تھا کہ ان کی وطن واپسی کا انحصار ان کی والدہ کی کیفیت پر ہے جو کہ کچھ ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ جیسے ہی ان کی والدہ کی حالت بہتر ہوگی وہ پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان پہنچ جائیںگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif maryam to return to pakistan in a week in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply