نواز شریف اوربیٹی مریم استثنیٰ کے باوجوداحتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر بدھ کے روز اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔اس نموقع پر کئی پی ایم ایل این سینیئر لیڈر بھی عدالت میںموجود تھے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گذشتہ ہفتہ نواز شریف کو عدالت میں شخصی حاضری سے سات روز کا استثنیٰ دیا تھا جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کو ایک ماہ کا استثنیٰ دیا گیا تھا۔لیکن بدھ کو دونوں اپنے منصوبوں میں تبدیلی کے باعث عدالت میںحاضر ہوئے۔
اب نواز شریف اور مریم نے عدالت میں ایک درخواست داخل کر کے استدعا کی ہے کہ استثنیٰ کی میعاد میں تبدیلی کی جائے۔جس میں وہ 5دسمبر2017 تا5جنوری2018 غیر حاضر رہیں گے۔بعد ازاں استغاثہ کی دو گواہیوں کے بعد شریف اور انکے گھر والے عدالت سے چلے گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif maryam appear before nab court despite exemption in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply