سابق وزیر اعظم نواز شریف ایک ایر ایمبولنس میں لندن پرواز کر گئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے بزرگ رہنما و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بغرض علاج منگل کی صبح بذریعہ ایک ایرا یمبولنس لندن پرواز کر گئے۔

لاہور ایر پورٹ کے حج ٹرمنل سے پرواز کرنے والے سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی پی ایم ایل این کے صدر و پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کے علاوہ ایک بڑا عملہ بھی لندن گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل فائلیں سابق وزیر اعظم کے ہمراہ سفر کرنے والی ٹیم کو سونپ دی گئی ہیں ۔

ڈاکٹروں نے روانگی سے پہلے سابق وزیر اعظم کے خون کی مکمل جانچ بھی کی۔ان کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں رکھنے اور قلب و دیگر عضلات کو فعال رکھنے اور صحت بگڑنے کے خطرات کم سے کم کرنے کے لیے دوائیں دی گئیں۔ اور وہ تمام حفاظتی تدابیر کی گئیں جس سے نواز شریف بخیر و عافیت غیر ملکی سفر کر سکیں۔

ایر یمبولنس قطر کے دارالخلافہ دوحہ سے منگل کو علی الصباح لاہور ایر پورٹ کے حج ٹرمنل پہنچی تھی۔ اس ایر ایمبولنس میں انتہائی نگہداشت کا یونٹ اور ایک آپریشن تھیٹر بھی ہے ۔علاوہ ازیں ایمبولنس جدید ترین طبی آلات سے آراستہ ہے اور ڈاکٹروں اور نیم طبی افراد پر مشتمل ایک ٹیم بھی ایمبولنس میں ہے۔

پی ایم ایل این لیڈر سیکڑوں کارکنوں، حامیوں اور متعدد لیڈروں کے جلو میں ہوائی اڈہ پہنچے۔خواجہ آصف اور احسن اقبال سمیت کئی پارٹی لیڈران نواز شریف کو الوداع کہنے کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

سابق وزیر اعظم کی والدہ، دیگر اہل خاندان اور ان کی بیٹی مریم نے ،جنہوں نے اس ماہ چودھری شوگر ملز کیس میں جیل سے رہائی پانے کے لیے اپنا پاسپورٹ جمع کرا دیا تھا،گھر سے ہی خدا احافظ کہہ دیا۔

نواز شریف کی روانگی سے پہلے ہی پارٹی کارکنان و حامیوں کا ایک جم غفیرجاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ رائے ونڈ پیلیس کے باہر جمع تھا۔پارٹی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ان کی روانگی کے بعد ٹوئیٹر کے توسط سے قوم سے خصوصی استدعا کی ہے کہ وہ نواز شریف کے حق میں دعا فرمائیں کہ خدا انہیں جلد رو بصحت کرے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif leaves for london from lahore in air ambulance in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.