غیر جمہوری کردار ادا کرنے پر نواز شریف نے پی پی پی اور پی ٹی آئی کو برا بھلاکہا

اسلام آباد: معزول وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے تانا شاہوں کے وضع کردہ ”سیاہ قوانین“ کی پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی جانب سے حمایت کرنے پر بہت مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تو چونکہ جمہوری جماعت نہیں ہے اس لیے اس نے حمایت کی تو اس سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے لیکن کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی گلہ نہیں کیونکہ وہ جمہوری جماعت نہیں مگرپی پی پی کے اقدام سے قلبی تکلیف پہنچی ہے ۔
نواز شریف نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ بننے سے روکنے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ترمیمی بل کو مستر کیے جانے کے حوالے سے بات کر رہے تھے ۔
انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی نہ تو سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی جمہوری جماعت بلکہ جمہوریت تو اس سے میلوں دور سے گذر گئی ور وہ صرف آمروں کو اپنائے ہوئے ہیں اس لئے ان سے کوئی گلہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں جس طرح تانا شاہوں کے کالے قوانین کی حمایت کی اس سے پیپلز پارٹی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ کل یہ بات ثابت ہو گئی کہ پارلیمنٹ میں اکثریت آمروں کے سیاہ قوانین کو تحفظ دینے کے لیے تیار نہیں تاہم یہ جمہوریت پسندوں اور عوام کی رائے کی عزت کرنے والوں کے لیے اطمینان بخش بات ہے۔
نا اہل شخص کو پارٹی سربراہ بننے سے روکنے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ترمیمی بل کو مسترد کرنے پر نواز شریف نے لیگی اراکین اسمبلی اور اتحادیوں کا شکر یہ ادا کیا۔اس سے قبل کمرہ عدالت میںصحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت کا کام نہیں کرنے نہیں دیا گیا۔تاہم انہوں نے کہا کہ 2014میں دھرنوں کے سلسلے کے باوجود ملک نے ترقی کی۔

Title: nawaz sharif lashes out at pti ppp for being anti democratic | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply