نواز شریف فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں مجرم قرار دے دیے گئے

اسلام آباد: ایک احتسابی عدالت نے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کے حو الے سے ایک معاملہ میں مجرم قرار دے دیا۔عدالت نے معلوم ذرائع آمدنی کے علاوہ اثاثہ جات جمع کرنے کے حوالے سے نواز شریف کے خلاف ان کی عدم موجودگی میں ان کے وکیل ظفیر خان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
خان نے شریف کی، جو فی الحال لندن میں اپنی علیل اہلیہ کی تیمار داری میں مصروف ہیں، پیروی کرتے ہوئے انہیں بے قصور بتایا۔ فرد جرم کے مطاب شریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ وہفلیگ شپ انویسٹمنٹس ، ہارٹ اسٹون پراپرٹیز ، کیو ہولڈنگز، سمیت 15کمپنیوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔ عدالت نے نواز پر فرد جرم عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دونوں بیٹوں حسین و حسن نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif indicted in flagship investments reference pleads not guilty in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply