نواز شریف نے 760میگا واٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح کیا

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کے بحران پر مکمل طور سے قابو پانے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آج جھنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے تعمیر اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک760میگا واٹ صلاحیت والے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا ۔ اس پاور پلانٹ کے چالو ہوجانے سے مجموعی طور پر 1ہزار 230 میگاواٹ پیداوار ممکن ہوگی ۔منصوبے کے مجوزہ تخمینہ لاگت سے 57 ارب کی بچت کی گئی جب کہ منصوبے سے سالانہ 2 ارب کی بچت ہوگی۔
یہ منصوبہ ایم ایس چائینہ اور قومی پرائیویٹ کمپنی کے باہمی تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔جبکہ منصوبے کا پہلا فیز 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تیارکیا گیا۔منصوبے میں دنیا کی معیاری اور بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو مائع قدرتی گیس پر چلنے والے اس بجلی گھر کی استعداد کار 62.44 فیصد تک پہنچانے کی ضمانت دیتی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں تاجکستان کے ساتھ بجلی کے ایک بڑے منصوبے پر دستخط کیے ہیں، جس سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں جلد ہی بجلی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif inaugurates first unit of haveli bahadur shah power plant in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply