نواز شریف ملک کی سیاست سے معزول کیے جا چکے ہیں: بلاول بھٹو

ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرپرسن بلاول بھٹو زرداری نے پیرکے روز کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک کی سیاست سے معزول کیے جا چکے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز تحلیل ہو گئی ہے اور” اب صرف پی ایم ایل شین ہے“۔ اور اب ہونے والے عام انتخابات میں پی پی پی کو پی ایم ایل شین اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا۔
نواز شریف کو بے نقط سناتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نواز شیرف نے تین بار وزیر اعظم بن کر تاریخ بنائی ہے لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے تینوں دور حکمرانی میں عوام کے لیے کچھ نہ کیا۔
عوام یہ سب نہیں دیکھتی کہ کسے اور کب معزول کیا گیا۔عوام تو بس اپنے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے۔نواز نے سوائے میٹرو پراجکٹ کے کون سا کام کیا ہے جبکہ پی پی پی نے سندھ میں انقلابی کام کیے اور صوبہ کی شکل بدل دی۔

Title: nawaz sharif has been ousted from politics says bilawal | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply