نواز شریف 3عشروں سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں: عمران خان

کوہاٹ : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر الزام لگایا کہ وہ گذشتہ تیس سال سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
کوہاٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے ایبٹ آباد میں حال ہی میں ہوئے ایک جلسہ میں پوچھا تھا کہ نیا خبر پختونخوا کہاں ہے۔
میں چاہتاہوں کہ وہ خیبر پختون خوا کی پولس کو دیکھیں۔وہاں انہیں نیا خیبر پختون خوا نظر آجائے گا۔
عمران نے کہا کہ نواز شریف خیبر پختون خوا میں ہونے والے تمام جلسوں سے بلٹ پروف شیشوں کے بغیر تقریریں کر رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہی نیا خیبر پختون خوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہیں محکمہ پولس اور خاص طور پر مشعال خان اور ڈیرہ اسماعیل میں پولس محکموں کی کارکردگی کا معائنہ کریں۔ عمران نے کہا کہ آج خیبر پختون خوا کی پولس کسی ہدایت پر کام نہیں کرتی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: nawaz sharif has been fooling people for three decades says imran khan in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply