قطر ی شہزادے کے خطوط سے میرا کوئی واسطہ نہیں : نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے قطر کے شہزادے شیخ حماد بن جسیم بن جابر التھانی کے ان مکتوبات سے اپنا پلہ جھاڑ لیا جو پنامہ دستاویزات افشا کیس کی کارروائی کے دوران شریف خاندان نے بطور شہادت پیش کیے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ایک احتساب عدالت کے رو برو لگاتار دوسرے روز بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ قطری شہزادے کے خطوط سے ان کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔

واضح ہو کہ شریف خاندان نے گذشتہ سال سپریم کورٹ میں قطری شاہی خاندان کے خطوط پیش کیے تھے۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ کرپشن ریفرنس کی ،جو سپریم کورٹ کے حکم پر گذشتہ سال قومی احتساب بیورو نے داخل کیے تھے،سماعت شروع کی۔نواز شریف نے اپنے خلاف کرپشن ریفرنس میں عدالت کی جانب سے کیے گئے 151میں سے بیشتر سوالات کے جواب دے دیے تھے۔

ایک سول کے جواب میں نواز نے کہا کہ میں کسی بھی حیثیت سے کسی لین دین کے معاملہ کا حصہ نہیں تھا۔میرا نام کسی بھی دستاویز میں نہیںتھا۔ سابق وزیر اعظم نے استغاثہ کے اسل گواہ اور پناماگیٹ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کے بیانات پر تحفظات کا معاملہ بھی اٹھایا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif disassociates himself from qatari princes letters in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment