نواز شریف اپنی اولاد کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری الزامات سے بری کرانے پر کمر بستہ

اسلام آباد: وزیر اعظم دفتر کے ایک قریبی ذریعہ کے مطابق پنامہ لیکس کے بعد برپا ہونے والے طوفان اور تنقیدوں کے تیروں کے سائے میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے تینوں بیٹی بیٹوں پرمنی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات کے داغ صاف کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم وقت ضائع کرنے کے موڈ میں ہر گز بھی نہیں ہیں خواہ اس ماہ کے اوائل میں ان کے اعلان کے مطابق عدالتی کمیشن کے توسط سے تحقیقات کرائی جائے یا کسی اور ذریعہ سے کرانا پڑے۔
وزیر اعظم کے معاونین اور حکمراں جماعت کے عہدیداروں نے ڈان نیوز کو بتایا کہ حکومت جلد از جلد اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا تہیہ کیے ہے۔اگر عدالتی کمیشن کی تشکیل کے لیے حزب اختلاف سے کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو دوسرا متبادل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا تجویز کردہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
وفاقی حکومت کے قانونی مشیروں نے بتایا کہ ”ہم نے اپنے طور پر عدالتی کمیشن کے سامنے رکھنے والے سوالات تیار کر لیے ہیں لیکن آئندہ کالائحہ عمل ایک دو روز میں وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کے بعد مرتب کیا جائے گا۔پی ایم او کے میڈیا دفتر کے مطابق گذشتہ شب لندن سے واپسی کے بعد وزیر اعظم نے اپنا دن پی ایم او کے رہائشی حصہ میں گذارا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif determined to clear his children in panama controversy in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply