اڑی حملہ کی مذمت سے انکار کرنے والے نوازشریف نے پولیس اکیڈمی پرحملے کی مذمت کی

نئی دہلی: گذشتہ دنوں اڑی میں ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملہ کی مذمت سے صاف انکار کرنے والے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نے کوئٹہ میں پولیس اکیڈمی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر شریف نے سیکورٹی فورسز کو حملے کے متاثرین کی پوری مدد کرنے کے بھی ہدایت ددی۔
انہوں نے حملے کی خبر ملتے ہی اپنی تمام مصروفیات ترک کر دیں اور کوئٹہ روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم کے علاوہ بلوچستان کے وزیر اعلی ثناء اللہ زہری نے بھی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ حملے کے قصورواروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif condemns quetta police academy attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply