شریف برادران نے لاہور خود کش دھماکہ کی مذمت کی

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے فیروز پور روڈ پر ہوئے خود کش دھماکہ کی جس میں8پولس اہلکار سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سانحہ پر کافی غمزدہ ہیں اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد رو بصحت ہونے کی دعا کرتے ہیں۔
ان کے چھوٹے بھائی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محد شہباز شریف نے بھی اس واقعہ پر سخت صدمہ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انکے پاس اس وحشیانہ واردات کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس میں دہشت گردی کو خار از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز تحقیقات میں لگی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif condemns lahore blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply