نواز شریف ،مریم اور صفدر نے احتساب عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز اور داما دریٹائرڈ کیپٹن صفدر نے ، جنہیں احتساب عدالت نے بالترتیب10،سات سال اور ایک سال قید کی سزا سنائی ہے، ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالتی فیصلہ کو پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

ان تینوں کی طرف سے اس کیس میں خواجہ حارث نے وکالت نامہ بھر ااور ان تینوں کی جانب سے اپیلیں داخل کیں۔ان کی اپیلوں میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلہ کو باطل قرار دیا جائے اور تینوں کو ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔

6جولائی کو احتساب عدالت سے سزا پانے کے بعد نواز اور مریم جمعہ کو ہی انگلستان سے ابو ظبی ہوتے ہوئے لاہور پہنچے تھے۔لاہور ہوائی اڈے پر اترتے ہی ان دونوںکو گرفتار کر کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا ۔

صفدر کو پہلے ہی9جولائی کو گرفتار کیا جاچکاتھا۔احتساب عدالت نے ان تینوں کو مجرم قرار دے کر سزائے قید کے ساتھ ساتھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی ۔جس میں نواز شریف پر 8ملین پونڈاور مریم پر2ملین پونڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔جبکہ صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif challenges avenfield verdict in ihc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply