لاہور پارک خود کش حملے کے بعد نواز شریف کا دورہ برطانیہ منسوخ

اسلام آباد: پاکستان کے شہر لاہور میں اتوار کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا۔نواز شریف پیر کے روز برطانیہ کے دورے پر جانے والے تھے۔
اصل میں انہیں نیوکلیائی تحفظ سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جانا تھا۔ اور اس کانفرنس میں شرکت سے پہلے نواز شریف کو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات بات کے لیے دو روز برطانیہ میں قیام کرنا تھا۔ لیکن اب وہ براہ راست امریکہ جائیں گے۔ وزیر اعظم کے سکریٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ نواز شریف نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ایسٹر منانے والے عیسائیوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد برطانیہ جانے کا پروگرام کینسل کر دیا ہے۔
ترجمان ننے مزیدبتایا کہ نواز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔یہ اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان بھی موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif cancels britain visit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply