قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کر لیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے جمعہ کے روزسابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) کے ابدی قائد میاں محمد نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کر لیا۔

قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے، جہاں وہ العزیزیہ کیس میں سات سال کی قید کاٹ رہے ہیں، گرفتار کر کے ایک احتساب عدالت میں پیش کیا۔بیورو نے عدالت سے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کو جسمانی ریمانڈ پر دینے کی درخواست کی۔احتساب بیورو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم چودھری شوگر ملزمیں حصص خریداری میں منی لانڈرنگ کا مرتکب ہوا ہے۔

چودھری شوگر ملز کیس میں ہی نواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی اسی جیل میں جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ12ملین حصص کی خریداری کے بعد 2008میں ملز کی سب سے بری شئیر ہولڈر ہو گئی تھیں۔

نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس بھی اسی کیس میں کیمپ جیل میں جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں۔ابھی بیورو نے اس کیس میں نواز شریف کی گرفتاری کا ابلاغی ذرائع کے لیے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔2017میں پنامہ دستاویزات کے فیصلہ کی روشنی میں اقتدار سے معزولی سے شروع ہونے والے کرپشن کے دو معاملات العزیزیہ اور ایون فیلڈ میں سزا سنائے جانے کے بعد یہ چودھری شوگر ملز معاملہ تازہ ترین ہے۔

نواز شریف کی حمایت میں پارٹی کی ترجمان مریم اورنگ زیب،پی ایم ایل این سنیٹر آصف کرمانی، نواز شریف کے دامادریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر، پروزی رشید اور امیر مقام سمیت متعدد پارٹی کارکنان عدالت کے باہر جمع تھے۔

احتساب بیورو کے پرازیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے جمعرات کو کہا تھا کہ نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں جمعہ کو گرفتار کر لیا جائے گا اور اسی روز نواز شریف کو عدالت میں پیش کر کے انہیں 15روزکے لیے جسمانی ریمانڈ پر بیورو کے حوالے کردیے جانے کی استدعا کی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif arrested in chaudhry sugar mills case brought to accountability court in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.