نواز شریف احتساب بیورو عدالت میں پیش ، فرد جرم2اکتوبر کو عائد کی جائے گی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس آنے کے بعد بدعنوانی کے تین معاملات میں منگل کے روز قومی احتساب بیورو ( قاب) کی عدالت میں پیش ہو گئے۔انکے خلاف سماعت چند منٹ تک ہوئی اور پھر اس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ شریف نے عدالت کو مطلع کیا کہ ان کی اہلیہ علیل ہیں او ر انہیں انکے قریب رہنے کی ضرورت ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔توقع ہے کہ ان تینوں معاملات میں شریف پر 2اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔اس سے قبل نواز شریف نے لندن سے واپس آنے کے بعد اور یہاں احتساب عدالت میں پیش ہونے سے پہلے آج یہاں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے صلاح مشورہ کیا۔
سابق وزیر اعظم کے سیاسی مشیر اشرف کرمانی نے پیر کی شام میں پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے پہلے ہی کہہ دیا تھا’مسٹر شریف کل قومی احتساب بیورو عدالت میں پیش ہوں گے“۔ ’دی نیشن‘ اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، نواز شریف کل اسلام آباد پہنچے اورمعاونوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے قانونی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنے قانونی اور سیاسی معاون کے ساتھ اجتماعی مشاورت کے علاوہ نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خان عباسی اور سابق وزیر داخلہ چودھری ناصر علی سے علاحدہ ملاقاتیں کیں۔ یاد رہے کہ پناما دستاویزات افشا معاملے میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے حکم کے بعد احتساب بیورو عدالت نے مسٹر نواز شریف، ان چار میں سے تین بچوں اور داماد کے خلاف بدعنوانی کے تین مقدمات درج کئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif appears before nab court in corruption references in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply