روحانی کے دورے سے پاکستان و ایران کے درمیان رشتے اور مضبوط ہوں گے:نواز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی کا عنقرین ہونے والے دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہو گی اور وہ اور بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔
مسٹر شریف نے روحانی کے دورے سے قبل ملاقات کے لیے آنے والے ایرانی سفیر متعین پاکستان مہدی ہنر دوست سے کہا کہ وہ اس ہفتہ کے اواخر میں صدر روحانی کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
ان کا یہ دورہ ہر شعبہ حیات میںدو طرفہ تعلقات کا ہمہ پہلو جائزہ لینے اور برادرانہ رشتوں میں استحکام لانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔واضح ہو کہ مسٹر روحانی 25مارچ کو دو روزہ دورہ پاکستان پر آرہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz shareef pins hopes on rouhanis visit in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply