نوازشریف نے قومی احتساب بیورو چیرمین کو ایک بلین روپے ہرجانہ کا ہتک عزت کا نوٹس جاری کیا

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی احتساب بیورو کے چیرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کو ان کے اس بیان پر کہ 4.9بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ نواز شریف کے زیر نگرانی کی گئی ہو گیانہیں ایک قانونی نوٹس جاری کیا ہے۔

احتساب بیورو کے چیرمین کے نام اپنے وکیل بیرسٹر منظور دگل کے توسط سے بھیجے گئے نوٹس میں شریف نے اس پریس ریلیز کو جس میں یہ کہا گیا تھاکہ ہندوستان کے زرمبادلہ میں4.9بلین ڈالر کا اضافہ پاکستان سے نواز شریف کے کنبہ والوں کی منی لانڈرنگ کے باعث ہوا تھا، ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ان کے خلاف ایک چال سے تعبیر کیاہے ۔

انہوں نے جسٹس اقبال سے معافی طلب کی اور ایک بلین روپے کے ہرجانہ کے مطالبہ کے ساتھ 14روز کے اندر جواب دینے کہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sends rs1bn legal notice to nab chairman for defamatory press release in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply