پارٹی اقتدار میں آئی تو فوج کی بالا دستی ختم کردوں گا: نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے کارکنان سابق وزیر اعظم اور اپنے رہنما میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے ،جو جمعہ کی سبح لاہور پہنچ رہے ہیں، ہوائی اڈے کے باہر خیرمقدم کرنے کی تیاری کر رہے ہیںاور ادھر لندن میں نواز شریف یہ عہد کر ہے ہیں کہ اب وہ بر سر اقتدار آئے تو ملک سے متوازی حکومت کا خاتمہ کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا قؤواضح اشارہ فوج کی جانب تھا جس نے آئی ایس آئی کی ساز باز سے جمہوری طریقہ سے منتخب ہر حکومت کو اپنے اشاروں پر چلانے کا وطیرہ بنا رکھا ہے۔

وسطی لندن کے مئے فئیر ڈسٹرکٹ میں گروزوینار ہاؤ ہوٹل کے بال روم میں ایک پارٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اپنی آنکھوں کے سامنے جیل کی سلاخوں کو دیکھنے کے باوجود وہ پاکستان جا رہے ہیں۔تاکہ وہاں جا کر وہ احسان کا بدلیہ احسان سے چکانے کے لیے ان لوگوں کے لیے کچھ بہتر کر سکوں جنہوں نے مجھے تین بار وزیر اعظم کی گدی پر بٹھایا۔

انہوں نے بعد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ لاہور ہوائی اڈے پر اپنے حامیوں سے خطاب کریں۔انہوں نے اپنے حامیوں خاص طور پر خواتین سے کہا کہ شیروں کی مانند وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور رتمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے لاہور ہوائی اڈے پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم یہ سنا کرتے تھے کہ پاکستان میں حکومت کے اند رایک اھکومت ہے لیکن اب تو پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے اور اب حکومت پر ایک اور حکومت ہے۔

ہمیں اسے بدلنا ہوگا اور25جولائی بلاشبہ14اگست1947کے بعد پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن گھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم اور وہ جیل کے اندر رہ کر ہی الیکشن کے نتائج سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدد عناصر غیر فوجی بالا دستی پسند نہیں کرتے۔وہ گذشتہ70سال سے منتخب وزراءاعظم کو نکال باہر کر رہے ہیں۔

رؤتاریخ گواہ ہے کہ ایک وزیر اعظم (ذوالفقار علی بھٹو) کو ایک فوجی ڈکٹیٹر کے اشاروں پر پھانسی دے دی گئی ۔اور ایک فوجی ڈکٹیٹر کی ساز باز سے مصلوب وزیر اعظم کی بیٹی بے نظیر بھٹو کو قتل کر دیا گیا اور اب ایک وزیر اعظم (نواز شریف خود)کو جلاوطنی کی سزا دی گئی اور اب اسے جیل میں ڈالنے کی سازش رچی گئی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایک فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف نے تو ججوں تک کو جیل میں ڈال دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz says he will rid pakistan of state above state in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply