معیاری سڑکیں بنوانے پر جنرل ضیاءالحق تک نے میری تعریف کی تھی:نواز شریف

اسلام آباد: ملک گیر پیمانے پر تیز رفتار شاہراہوں کاجال بچھا دینے کاسہرا اپنے سر باندھتے ہوئے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سابق فوجی حکمراں جنرل ضیاءالحق نے 1985میں پہاڑی خطہ مری میں عمدہ معیار کی سڑک کی تعمیر کرنے پر ان کی زبردست تعریف کی تھی۔ بنی گالہ علاقہ کے ایک مکان میں راولپنڈی کے پارٹی رہنماو¿ں سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہبر اعظم نے مزید کہا کہ مرحوم ضیاءالحق نے مجھے بہت شاباش دی تھی اور کہاتھا کہ وہ راولپنڈی سے بھوربن جاتے ہوئے مری روڈ پر کار چلاتے وقت د نگ رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این نے ایک ایسے وقت میں جب ملک میں ایک سڑک بھی اس قابل نہیں تھی کہ اس پر ڈرائیونگ کی جاسکتی پی ایم ایل این نے تیز رفتار شاہراہوں اور بڑی بڑی اور چوڑی سڑکوں کا نظام متعارف کرایا۔انہون نے مزید کہا کہ جب وہ1985میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے پہلی بار مری روڈ کوایک فرش کی شکل دلوا دی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz says gen zia praised him for building quality road in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply