قومی سلامتی کونسل کے اعلانیہ کو نواز شریف نے تکلیف دہ اور افسوسناک بتایا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی سلامتی کونسل کے پیر کے روز جاری کیے گے اعلانیہ کو آج نہایت تکلیف دہ اور افسوسناک بتاتے ہوئے مسترد کر دیا۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 26/11ممبئی حملوں کے حوالے سے اپنے اس موقف پر جو انہوںنے ڈان اخبار کو دیے گئے انٹروی میں ظاہر کیا تھا قائم ہیں۔واضح ہو کہ نواز نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتہا پسند تنظیمیں فعال ہیں ۔انہیں غیر سرکاری عناصر پکارتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں سرحد پار جا کرممبئی میں 150افراد کو قتل کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

مجھے بتایا جائے کہ آخر ہم ممبئی حملوں کے مقدمہ کی کاررروائی کیوں مکمل نہیں کر سکے۔قومی سلامتی کونسل نے کل اپنے اجلاس کے بعد ایک اعلانیہ جاری کیا تھا کہ شرکاءنے محسوس کیا ہے کہ یہ بڑی بد بختی ہے کہ ٹھوس حقائق کے بغیر غلط فہمیوں اور شکایات سے رائے بنائی جا رہی ہے۔

شرکاءاتفاق رائے سے الزامات اور گمراہ کن دعوے مسترد کرتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن تبصروں پر بلائے گئے قومی سلامتی اجلاس میں نواز شریف کا باقاعدہ نام نہیں لیاگیا۔ میٹنگ کے فوراً بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی تھی کہ قومی سلامتی کونسل نے ان کی پارٹی کے رہبر اعظم کے بیان کی نہیں بلکہ میڈیا میں اسے توڑ مروڑ کر پیش کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: nawaz rejects nsc statement deems it painful and regrettable in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply