پرویز مشرف کو عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی مشروط اجازت پر نواز شریف چراغپا

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کی اس رولنگ پر سوال اٹھایا ہے جس میں اس نے ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو 25جولائی کوہونے والے عام انتخابات کے لیے اس شرط پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی اجازت دے دی کہ وہ 13جون کو لاہور کی ایک عدالت میں جاری سماعت کے دوران ایوان میں حاضر ہوجائیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نثار کی قیادت والی ایک تین رکنی بنچ ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی اس عذر داری کی سماعت کر رہی تھی جوا نہوں نے 2013میں انہیں نااہل قرار دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر کی تھی۔ہائی کورٹ نے3نومبر 2007کو لگائی ایمر جنسی کو غیر قانونی قرار دینے کے 31جولائی 2009 کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

اپریل2013میں اپنی نااہلی کے بعد اس سالعام انتخابات میں ریٹرننگ افسر نے اس بنیا د پر کراچی کی این اے 250سیٹ کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی خارج کر دیے تھے کہ انہوں نے نومبر2007کو آئین معطل کر دیا تھا،کئی اعلیٰ اور سینیئر ججوں کو گرفتار اور برطرف کر دیا تھا۔اور اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کی سرعام بے عزتی کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz questions scs conditional directive to let musharraf file nomination papers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply