وزیر اعظم خاقان عباسی اور شہباز نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی

لندن: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پیر کے روز لندن میں اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور اپنے برادر خورد میاں محمد شہباز شریف اور اپنی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر لیڈروں سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران کرپشن کیسوں میں شریف خاندان کے خلاف جاری تحقیقات کے درمیان کئی اہم فیصلہ کیے گئے۔
نواز شریف اتوار کو رات دیر گئے جدہ سے لندن پہنچے جہاں وزیر اعظم شاہد خاقان اور شہباز شریف پہلے ہی پاکستان سے لندن پہنچ چکے تھے۔لندن آنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوننے پاکستان مین بین الاقامی کرکٹ واپس لانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوںکو سراہا اور کہا کہ وہ عنقریب پاکستان واپس آئیںگے۔ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ انہیں نااہل قرار دیے جاتے ہی اسٹاک ایکسچنج منھ کے بل گر پڑا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz meets pm abbasi shehbaz sharif in a high level huddle in london in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply