نواز شریف اور مریم عدالت پہنچے، العزیزیہ ریفرنس کی سماعت منگل تک موخر

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اورا ن کی بیٹی مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئے جہاں ان کے خلاف تین بدعنوانی مقدمات کی سماعت ہو رہی ہے۔نواز شریف کے داماد ممبرقومی اسمبلی ریٹائرڈ کیپٹن صفدر بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے۔لیکن جج محمد بشیر نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت شروع کرتے ہی سماعت ملتوی کر دی کیونکہ پنامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاءجنکا عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانا متوقع تھا،عدالت میں موجود نہیں تھے۔ضیاءاس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میںا پنا بیان قلمبند کراچکے تھے اوران سے جرح بھی ہو چکی تھی۔ اسی دوران فرصت ملنے پرکمرہ عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سینیٹ چیرمین کے الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے حالیہ بیان پر غور و فکر کرنا چاہیے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کو بھی خود سے پوچھنا چاہیے کہ الیکشن میں ان کی ہارٹی کے اراکین نے آخر کس کے حکم پر ووٹ دیا۔سابق وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کو چیلنج کیا کہ خود انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا ووٹ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عوام کو بتائیں کہ پارٹی کے امیدوار چودھری سرور پنجاب سے سینیٹ الیکشن کیسے جیت گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz maryam reach court al azizia hearing adjourned till tomorrow in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply