نواز شریف اور بیٹی مریم لندن پرواز کر گئے

اسلام آباد: منگل کے روز نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف قومی احتساب بیورو کے ذریعہ دائر کیے گئے تین کرپشن ریفرنسز میں ایک احتساب عدالت میں کئی گواہوں نے اپنے بیان قلمبند کرائے۔
احتساب جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔نواز شریف کی نمائندگی ان کے وکیل ایڈوکیٹ خواجہ حارث نے کی جبکہ ان کے بچوں کی جانب سے ایڈوکیٹ امجد پرویز بھٹی پیش ہوئے۔
اب خارجہ دفتر کے ایک ملازم آفاق احمد کو فلیگ شپ انویسٹ منٹ ریفرنسز کی آئندہ سماعت میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ایون فیلڈ اور فلیگ سپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت 11دسمبر تک موقوف کر دی گئیں۔
دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ سے ایک ہفتہ کے لیے عدالت میں حاضری سے استچنیٰ مل جانے کے بعد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن پرواز کر گئے۔

Title: nawaz maryam off to london | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply