نواز شریف صاحبزادی مریم کے ساتھ جمعرات کی صبح لندن پرواز کر جائیں گے

لاہور: توقع ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازجمعرات کو لندن پرواز کر جائیں گے۔مریم نے لاہور کے این اے 127-انتخابی حلقہ کے لیے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے حاضر ہونے کے حوالے سے بدھ کی دوپہر میں رٹرننگ افسر سے کہا کہ چونکہ صبح9بجے ان کی فلائٹ ہے اسلیے وہ رٹرننگ افسر کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گی۔

جس پر رٹرننگ افسر نے کہا کہ وہ اپنی جگہ اپنے وکیل کو بھیج سکتی ہیں۔اتوار کو چیف جسٹ آف پاکستان میان ثاقب نثار نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم اپنی صاحبزادی مریم کے ساتھ اپنی علیل اہلیہ بیگم کلثوم نواز سے لندن جا کر ملاقات کر سکتے ہیں۔جسٹس نثار نے احتساب عدالت کو ہدایت کی کہ نواز اور ان کے کنبہ کے خلاف تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر کر دیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz maryam expected to fly to london tomorrow in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply