نواز شریف اور بیٹی مریم کو احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ

اسلام آباد: نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو شریف خاندان کے خلاف بدعنوانی مقدمہ کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔
جج محمد بشیر نے جیسے ہی ایون فیلڈ مقدمہ کی سماعت شروع کی تو سابق وزیر اعظم کی علالت کے باعث نواز اور مریم نے اپنے وکیل کے توسط سے عدالت میںحاضری سے مستثنیٰ قرار دینے کی استدعا کی۔
جج نے درخواست قبول کرتے ہوئے نواز کے داماد ایم این اے ریٹائرڈ کیپٹن کو عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔قومی احتساب بیورو نے پنامہ دستاویزات افشا مقدمہ میں 28جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں گذشتہ سال ستمبر میں شریف خاندان کے خلاف تین عبوری ریفرنسز داخل کیے تھے۔
بعد ازاں چونکہ قومی احتساب بیورو کے کلیدی گواہ واجد ضیاءجوپنامہ دستاویزات افشا معاملہ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ ٹیم کے سربراہ تھے عدالت میں موجود نہیں تھے اسلیے سماعت مختصر مدت کے لیے موقوف کر دی گئی تھی۔
استغاثہ ٹیم نے جج کو مطلع کیا کہ ضیاءسپریم کورٹ سے مشترکہ ٹیم کی رپورٹ کی اصل کے ساتھ جلد ہی عدالت میں حاضر ہوں گے۔ مریم اور صفدر کے وکیلضیاءسے آج جرح کریں گے اور نواز کے وکیل خواجہ حارث گواہ سے13مارچ کو سوال جواب کریں گے۔

Title: nawaz maryam exempted from appearing in avenfield properties reference today | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply