علیل اہلیہ کی عیادت کے لیے نواز شریف بیٹی مریم کے ہمراہ لندن روانہ

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی علیل اہلیہ سے ملاقات کے لیے اپنی بیٹی مریم کے ہمراہ لاہور ہوتے ہوئے لندن روانہ ہو گئے۔ وہ لاہور ہوائی اڈے سے قطر ایرویز کی فلائٹ سے روانہ ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سربراہ کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گذشتہ کچھ روز سے اسپتال میں داخل ہیں۔ مریم نے ٹوئیٹ کے توسط سے اپنی پارٹی کے کارکنوں اور ہمدردوں و رفقا کو مطلع کیا کہ ان کی والدہ پھر اسپتال میں داخل کر دی گئی ہیں۔
براہ کرم انہیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ دعاؤں میں اثر ہوتا ہے اور حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے ہیں۔دونوں باپ بیٹی 22اپریل2018کو واپس آجائیں گے۔
واضح ہو کہ پنامہ دستاویزات افشا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی قومی احتساب بیورو کی جانب سے داخل کیے گئے تین ریفرنسز کے بعد احتساب عدالت میں نواز شریف اور ان کے کنبہ کے خلافبدعنوانی کے تین مقدمات چل رہے ہیں۔مقدمہ کی آئندہ سماعت 23اپریل ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz maryam depart for london in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply