خیبر پختون خوا والے نیا پاکستان بنانے کا وعدہ کرنے والے تحریک انصاف کے لیڈروں کو ڈھونڈ رہے ہیں

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز کا دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو کنٹینروں پر سوار رہنے اور رقص کرتے رہنے سے ہی فرصت نہیں ہے تو وہ خیبرپختون خوا کی کیا خدمت کریں گے۔
انہوں نے در پردہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج عالم یہ ہے کہ نیا پاکستان دینے کا وعدہ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈروں کا دور دور تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اور خیبر پختون خوا کے باشندے اپنے ان منتخب نمائندوں کو جنہوں نے نیا پاکستان دینے کا وعدہ کیا تھاتلاش کرتے پھر رہے ہیں۔اور وہ لیڈر ہیںکہ ہاتھ ہی نہیں آتے۔ وہ صرف کنٹینروں پر پائے جاتے ہیں۔
انہوںنے مزید کہا کہ اگر وہ اپنے صوبہ پر توجہ دیں تو لوگ ان کی مدح سرائی کریںگے اور ان کی ایک آواز پرلبیک کہیں گے ۔لیکن اب صورت حال یہ ہے کہ ایک بھیڑ جمع کرنے کے لیے کئی مہینوں تک کوشش کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا شہری انہی کی سرپرستی کر تے ہیں جن کے بارے میں انہیں یقین ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے کچھ کریں گے۔نواز نے کہا کہ پاکستان پر حکمرانی تو دور کی بات 2018تک عمران خان خیبر پختون خوا سے بھی ہاتھ دھو لیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz lambasts pti kps leaders only found on containers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply