نواز شریف کوایک ہفتہ اور مریم کو ایک ما ہ کے لیے عدالتی کارروائی سے استثنیٰ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو عدالت میں حاضری دینے سے سات روز کے لیے استثنیٰ دے دیا۔ سابق وزیر اعظم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ چونکہ ان کی اہلیہ شدید علیل ہیں اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں نیز عمر رسیدہ ہیں اس لیے انہیں ایسی حالت میں زیادہ دن تک تنہا نہیں چھوڑ جا سکتا اس لیے انہیں اور ان کی بیٹی مریم کو ان کی تیمارداری اور ان کے پاس موجود رہنے کی اجازت دی جائے۔
اس کے لیے انہوں نے عدالت سے کہا کہ وہ جہانگیر جادون کو اپنا اور اپنی بیٹی مریم نواز کی عدم موجودگی میں عدالت میں ان کی نمائندگی کے لیے مقرر کر رہے ہیں۔عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو ایک ہفتے کا اور مریم نواز کو ایک ماہ کا استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے آج سے قومی احتساب بیورو کے تینوں ریفرنسز پر باقاعدہ سماعت شروع کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنا شروع کر دیے۔

Title: nawaz gets 7 day exemption from accountability court appearance | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply