نواز شریف اپنے بچوں کی دولت کی ہوس کے باعث مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں:پی ٹی آئی لیڈر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے بڑے وثوق سے یہ کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میں محمد نواز شریف اپنے بچوں کی حرص و طمع کے باعث مقدمہ جھیل رہے ہیں۔

منگل کی صبح مریم نوازکی پریس کانفرنس کے حوالے سے چودھری نے کہا کہ مریم نواز شریف کی وجہ سے عدالت کے چکر نہیں کاٹ رہیں بلکہ وہ خود نواز شریف کی عدالت میں حاضری کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز کے بچوں کے بیرون ملک بینک کھاتوں میں300بلین روپے ہیں اور ان کے بچوں کی بڑھتی لالچ نے شریف کو وزارت عظمیٰ کی مسند سے اٹھا کر عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز کے بچوں نے دولت بٹورنے کے لیے تمام حدیں پھلانگ لیں جس کے باعث آج پورا شریف خاندان عدالت کے چکر کاٹنے میں لگا ہے۔

مریم کے اس بیان کو کہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں اس لیے گھسیٹا جا رہا ہے تاکہ ان کے والد اولاد کی محبت میں اقبال جرم کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ مریم اس لیے عدالت میں حاضر ہورہی ہیں کیونکہ انہون نے اور ان کے والد نے سرکاری خزانے میں غبن کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz facing trial owing to his childrens greed fawad chaudhry in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply