نواز شریف کولاہور کے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے ڈسچارج کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بدھ کے روز ان کی بیٹی وپاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز کی رہائی کے بعد لاہور کے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مریم کو ایک احتساب عدالت سے جاری روبکار(ریلیز آرڈرز) کے بعد عدالت تحویل سے باقاعدہ رہا کر دیا گیا۔ اس سے قبل یہ بتایا گیا تھا کہ باپ بیٹی دونوں کو پی ایم ایل این کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کے ہمراہ ایک ایمبولنس میں شریف میڈیکل سٹی اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

لیکن آج جاری ایک دوسرے بیان میں پی ایم ایل این کی ترجمان مریم اورنگ زیؓ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے لیے ایک انتہائی نگہداشت والا کمراتیار کیا جارہا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے مزید کہا کہ ان کی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹرز کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتے اس لیے ڈاکٹروں نے نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہی ایک اسپیشل میڈیکل یو نٹ قائم کرنے کی سفاش کی ہے۔

اور کہا کہ نوازز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کی نگرانی میں شریف کیرہائش گاہ پر ایک آئی سی یو قائم کیا جا رہا ہے۔

اس یونٹ میں ایک ڈاکٹر چوبیسوں گھنٹے دستیاب رہے گا۔نواز شریف کو منگل کے روز ہی شریف میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کرنا طے تھا لیکن لاہور ہائی کورٹ سے چونکہ ان کی بیٹی کے کاغذات رہائی حاصل نہیں کیے جا سکے تھے اس لیے سابق وزیر اعظم نے اسپتال سے روانگی موخر کر دی تاکہ دونوں ساتھ ساتھ نکل سکیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz discharged from sims shortly after maryams release on bail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.