نواز شریف کی حالت میں بہتری نہیں،پلیٹ لیٹس میں پھر خطرناک حد تک کمی واقع

لاہور: اگرچہ ڈاکٹروں کو قوی امید ہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے قائد اعلیٰ میاں محمد نواز شریف چند روز میں رو بصحت ہو جائیں گے لیکن نواز شریف کے خیر خواہ کا اصرار ہے کہ سابق وزیر اعظم کو بغرض علاج بیران ملک بھیجا جانا چاہئے۔

تاہم پارٹی کا کہنا ہے کہ علاج کے لیے لندن جانے کا فیصلہ نواز شریف خود کریں گے پارٹی اس کے لیے ان پر جبر نہیں کرے گی۔

تین روز کی کشمکش کے بعد سروسز ہاسہپٹل کے پرنسپل ایاز محمود کی قیادت میں ایک چھ رکنی طبی بورڈ نے نواز شریف کا بڑی باریکی اور تندہی سے طبی معائنہ کرنے کے بعد مرض کی تشخیص کر لی اور مسٹر شریف کی گرتی صحت کا راز جان لیا۔

بورڈ کے ایک رکن نے ڈان نیوز کو بتایا کہ انہیںآئیڈی پیتھک تھروموبائسیپینک پورورامرض ہو گیا ہے (یہ وہ بیماری ہے جس میں پلیٹ لیٹس کی خون میں تعدادنہایت خطرناک حد تک کم ہو جاتے ہیں اور اس بیماری کی کوئی علامت بھی ظاہر نہیں ہوتی)۔

تاہم ہمیں امید ہے کہ نواز شریف کی حالت میں بہت جلد سدھار آجائے گا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز تین میگا ہیونٹ پلیٹ لیٹس جسم میں داخل کر کے خون میں انکی جو تعداد 20,000تک پہنچ گئی تھی ان میں جمعرات کے روز پھر زبردست کمی واقع ہو گئی اور وہ گر کر پھر 6000پر آگئے ہیں جس سے ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایک پارٹی لیڈر کے مطابق پی ایم ایل این قائد اعلیٰ کی رپورٹ غیر ملکی ڈاکٹروں کی رائے جاننے کے لیے بیرون ملک بھیجی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz diagnosed with immune system disorder in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.