نواز شریف ایک بار پھر عدالت پر برسے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ،جو احتساب عدالت میں ایون فیلڈ املاک مقدمہ اور کرپشن کے دیگر ریفرنسز میں قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عدلیہ کے خلاف ایک بار پھر نہایت تیز و تند الفاظ استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو شنبہ کو ان کے وکیلوں کی ٹیم کے اس کیس سے علیحدہ ہوجانے کے بعد کوئی وکیل ان کا کیس لڑنے تیار نہیں ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفنس کرتے ہوئے مسٹر شریف نے کہا کہ اگر 25جولائی کو عام انتخابات سے پہلے کرپشن ریفرنسز کا کوئی فیصلہ سنایا گیا تو یہ قانون کی بے حرمتی ہوگا۔مرے بنادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اور مجھے ایک وکیل کی خدمات حاصل کرنے سے محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول تیار رکر دیا گیا ہے کہ کوئی وکیل تیاری کے لیے کوئی وقت دیے بغیر اور چھٹی کے دنوں یعنی ہفتہ اتوار کو بھی عدالت میں حاضر کا پابند بنائے جانے کی وجہ سے ان کا کیس لڑنے تیار نہیں ہے۔تاہم مسٹر شریف نے پریس کانفرنس میں کوئی سوال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

پریس کانفرنس میں مشٹر شریف کی بیٹی مریم شریف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، راجا ظفر الحق،سنیٹر پرویش راشد اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر میاں محمد شہباز شریف بھی تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz assails judiciary as his lawyer gives up in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply