نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ معاملات کی سماعت 15اگست تک ملتوی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو زیر سماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پیر کے روز احتسابی عدالت میں پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف اوران کے گھر والوں کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ میں سرمایہ کاری کے معاملات کی سماعت کی اور آئندہ سماعت15اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ان ریفرنسز کے تحقیقاتی افسر کو بھی اس سماعت کے دوران عدالت میں حاضر رہنے کو کہا ۔سابق وزیر اعظم کو ایک بکتر بند گاڑی میں لایا گیا اور سماعت کے بعد اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔

آج کی سماعت میں کیس کے اہم گواہ اور پنامہ گیت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاءبھی عدالت میں حاضرہوئے۔دونوں ریفرنسز کی بیک وقت سماعت ہوئی۔ ضیا سے العزیزیہ معاملہ میں جرح کی گئی اور اب فلیگ شپ میںان کا بیان قلمبند ہونا ہے۔

احتسابی عدالت کے حکام نے عدالتی کمپلیکس میں جہاں کیسوںکی سماعت ہورہی تھی، میڈیا کے نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ شریف کے وکیل خواجہ حارث کو چونکہ شریف ، مریم ناز اور کیپتن صفدر کی سزاو¿ں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنا تھی اس لیے وہ احتسابی عدالت میں حاضر نہیںہوسکے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz appears before accountability court in al azizia flagship references in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply