اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو بی کلاس اور مریم کو عام قیدیوں والا ویمن سیل

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دی گئی ہے اور ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی سہالہ گیسٹ ہاو¿س میں رکھنے کے بجائے، جیسا کہ پہلے فیصلہ کیا گیاتھا،اڈیالہ جیل ہی پہنچا دیا گیا جہاں انہیں عام قیدی عورتوں کے سیل میں رکھا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی ، جنہیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا جمعہ کی شب لندن سے براستہ ابو ظبی لاہور پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔اور وہاں سے انہیں ایک چارٹرڈ فلائٹ سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

جہاں باپ بیٹی دونوں کو علیحدہ کر دیا گیا اور دونوں کو الگ الگ اسلام آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا دیاگیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz allotted b class category maryam to remain in adiala jail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply