نواب شاہ میں ذہنی طور پر کمزور ماں نے دو کمسن بیٹیوں کو ہلاک کر دیا،تیسری لب دم

نواب شاہ : ذہنی طور پر کمزور ایک عورت نے اپنی دو بچیوں کو ایک صندوق میں بند کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ نواب شاہ کے قریب گھاکم مصطفےٰ نام کے ایک گاو¿ں میں ایک ذہنی طور پر کمزور عورت کی تین بیٹیاں تھیں ۔

تیسری بیٹی 9مہینے پہلے ہی تولد ہوئی تھی ۔اس نے نا معلوم کس وجہ سے تینوں بیٹیوں کو صندوق میں بند کر دیا۔جس میں 9ماہ کی آمنہ اور7سال کی ثانیہ کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی جبکہ 9سالہ ارم کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ان بچیوںکی ذہنی طور پر کمزور ماں نے بھی ان تینوں بچیوں کو صندوق میں بند کرنے کے بعد زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی ۔اسے بھی اسپتا ل میںداخل کر دیا گیا جہاں اس کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولس جائے وقوعہ پہنچ چکی ہے ۔اور اس نے تحقیقات بھی شروع کر دیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawabshah mentally retarded mother kills two daughters in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply