نوجوت سنگھ سدھو کوکرتار پور راہداری افتتاح تقریب میں شرکت کے لیے ویزا جاری

اسلام آباد: سابق ہندوستانی کرکٹر اور پنجاب کے سابق وزیر نوجوت سنگھ سدھو 9نومبر کو کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور اس کے لے انہیں ویزا جاری کر دیا گیا۔

خارجہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت نے اس تقریب میں شرکت کے لیے سدھو کو دعوت نامہ ارسال کیا گیا تھا جس کے بعد ویزا بھی جاری کر دیا گیا ۔

سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری اور کرتار پور راہداری کی سنگ بنیاد تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک ترجمان کے مطابق سدھو نے دعوت نامہ قبول کر لیا ہے ۔وہ ویزے سے واگہہ سرحد پار کر سکتے ہیں۔

تاہم ہندوستانی قانون سازیہ کا ایک منتخب نمائندہ ہونے کے ناطے سدھو کو حکومت پاکستان کے زیر اہتمام منعقد اس تقریب میں شرکت کے لیے حکومت ہند سے اجازت لینا ہوگی۔

ہفت روزہ پریس بریفنگ میں خارجہ ترجمان نے مزید کہا کہ بابا گرور نانک دیو جی مہاراج کے550ویں پرکاش اتسو پر پاکستان نے 550ویں تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ زائرین کے پاس پاسپورٹ ہونے کی شرط ہٹا دی۔

کرتار پور راہداری کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کے لیے حکومت پاکستان کو10روز پہلے مطلع کرنے کی شرط بھی ختم کر دی اور9اور12نومبر کو فی زائر 20ڈالر سروس چارج بھی ختم کر دیا۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن واقع پاکستان اور حکومت ہند کو اس ضمن میں مطلع کر دیا گیا ۔دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ اس تقریب میں شمولیت کے لیے ابھی سدھو کو حکومت ہند سے اجازت نہیں ملی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Navjot singh sidhu to be issued visa to attend kartarpur corridor inauguration fo in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.