ترکی نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ کو ترکی کی مسلح افواج کے تمغہ افتخار سے سرفراز کیا

اسلام آباد: پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکی کی مسلح افواج کے تمغہ افتخار سے سرفراز کیا گیا۔جمعرات کے روز پاکستانی بحریہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان فوجی شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران زبردست کامیابیاں حاصل کی ہوں یا ترک فوج اور متعلقہ مسلح افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ملکوں کے درمیان قریبی رشتے قائم کرنے نیز مختلف خدمات انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا ہو۔
اس سال جون اور جول؛ائی میں پاکستان کے بری و فضائی فوج کے سربراہوں کو بھی اس ترکی کے تمغہ امتیاز سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔ترک بحریہ کے کمانڈر نائب ایڈمرل عدنان اوزبل نے ترک بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ایک پر وقار تقریب ایڈمرل عباسی کو یہ ایوارڈ دیا۔

Title: naval chief admiral abbasi awarded turkish armed forces legion of merit | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply