کراچی میں ایک زبردست دہشت گردانہ حملہ کی سازش ناکام

کراچی:شہر کی پولس نے عزیز آباد علاقہ میں ایک خالی مکان پر چھاپہ مار کر ناٹو کے اسلحہ بارود کاایک زبردست ذخیرہ بر آمد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولس نے جو اسلحہ برآمد کیا ہے اس میں طیارہ شکن بندوقیں، سب مشین گنیں، ہلکی مشین گنیں ، رائفلز اور راکٹ لانچرز شامل ہیں۔ یہ تمام اسلحہ پانی کی ایک بڑی ٹنکی میں رکھا گیا تھا۔
اس میں بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی شامل ہیں۔یہ چھاپہ پولس نے اس سیاسی کارکن کی نشاندہیپر مارا تھا جو پولس حراست میں ہے۔ تمام اسلحہ سندھ کے انسپکٹر جنرل اے ڈی خواجہ کے دفتر میں جمع کر دیا گیا۔ پریس کانفرنس کے دوران سندھ آئی جی نے کہا کہ یہ اسلحہ محرم کے دوران کراچی میں بڑی دہشت گردانہ کارروائی کے لیے ذخیرہ کیا گیا تھا۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ یہ اسلحہ کس کا ہے تو آئی جی نے کہ کہ جب انہوں نے یہ کہہ دیا کہ ایک سیاسی پارٹی کا ہے اور نائن زیرو کا بھی ذکر کردیا گیا اور یہ تک بتا دیا کہ مکان عزیز آباد میں واقع یے تو اس کے بعد بھی یہ بتانے کی ضرورت رہ جاتی ہے کہ وہ اسلحہ کس کا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nato weapons recovered from house in karachis azizabad terror bid thwarted in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply