دہشت گرد تنظیمیں سرزمین افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں:قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔اور یہ کہ پاکستان کے صبر و تحمل کو پاکستان کی کمزوری پر محمول نہ کیا جائے ۔ ہم ملک و قوم کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔اجلاس میں کابل میں ہونے والے حالیہ واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ہم افغانستان کی عوام کی حمایت کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔نیز پاکستان عالمی امن اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا اجلاس میں کہنا تھا کہ پاکستان نے محدود استعداد اور بھاری انسانی و اقتصادی نقصانات کے باوجود دہشت گردی کے خلاف واضح اور گراں قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان نہ صرف پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے پر عزم ہے بلکہ اس مقصد کے لئے اس نے تمام علاقائی اور عالمی اقدامات کی حمایت کی ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمد حیات، فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National security committee meets under pms leadership in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply