فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ایک آئینی ترمیمی بل دو تہائی کی اکثریت سے پاس کر کے قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبر پختون خوا صوبہ میں انضمام کی راہ ہموار کر دی۔ جمعرات کی سہ پہر میں بل کی ہر شق پر ووٹنگ پوری ہوگئی ۔

یہ بل وزیر قانون چودھری محمود بشیر ورک نے پیش کیا تھا۔229اراکین نے آئینی ترمیمی بل کی موافقت میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں واحد ووٹ آیا۔حکومت کی حلیف پارٹیوں جمیعت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی ایف) اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے بل مخالفت کی۔اس بل کی منظور سے قبائلی جات علاقوں میں نافذ نو آبادیاتی دور کے قوانین کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اور اس کے اضلاع تک پاکستانی عدالتوں کی رسائی ہو جائے گیاور ان علاقوںکے رہائشیوں کی ترقیاتی امداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ووٹنگ کے بعد قانون ساز وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان نے ایک تاریخی بل منظور کیا ہے جس کے پاکستان پر نہایت مثبت اثرارت مرتب ہوں گے۔انہوں نے ماید کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کرنے پر حزب اختلاف کے شکر گذار ہیں۔اب یہ بل جمعہ کو ایوان بالا میں پیش کیا جائے گاجہاں سے منظوری ملنے کے بعد صدر کو دستخط کے لیے پیش کیا جائے گا اور بل کو باقاعدہ قانون کی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National assembly passes kp fata merger bill in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply