نواز شریف اور مریم نواز کے لیے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کر لیا گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ سے بالترتیب 10اور7سال کی قید کی سزا پانے والے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو یو کے سے پاکستان واپس آنے پر لاہور سے اسلام آباد کی اڈیالہ جیل قومی احتساب بیورو لاہور سے اسلام آبا دلے جانے کے لیے لاہور کے قومی احتساب بیورو کو ایک ہیلی کاپٹر دے دیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو لاہور کے ڈائریکٹرجنرل شہزاد سلیم نے قومی احتساب بیورو کے چیرمین ریٹائرد جسٹس جاوید اقبال کو مکتوب لکھ کر در خواست کی ہے کہ دو اہم شخصیات کی منتقلی کے لیے ایک ہیلی کاپٹر مہیا کیا جائے۔چیرمین نے وہ مکتوب نگراں حکومت کو بھجوا دیا جس کے بعد اس نے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا۔

مکتوب میں تحریر تھا کہ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی آمد پر لاہور میں ایک ریلی منعقد کی جائے گی جس سے باپ بیٹی کو گرفتار کرنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ ریلی ے باعث لاہور میں امن و قانون کی صورت حال بھی بگڑ سکتی ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے کہا کہ باپ بیٹی کو 13جولائی کو لاہور ہوائی اڈے پہنچتے ہی سیدھے اڈیالہ جیل پہنچادیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ احتساب عدالت کے جج سے بھی درخواست کی جائے گی کہ جیل میں انتظامی ضابطوں کی کارروائی پوری کر لیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: National accountability bureau lahore gets helicopter for nawaz maryam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply