کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عمران خان کی اپیل پر پوراپاکستان سڑک پر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعہ کو’وقت کشمیر یکجہتی‘منائیں۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان قوم ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی اور گذشتہ24روز سے کرفیو جھیل رہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم کی کال پر تمام تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر ، تاجر برادری، وکلاءاور فوجی حکام کشمیر سالیڈیریٹی آور(Kashmir Solidarity Hour)میں حصہ لیں گے۔

سڑکوں پر اس دوران ٹریفک تھم جائے گا اور سرکاری مشنری بھی غیر متحرک رہے گی۔ فضا سائرنوں اور قومی ترانے سے گونجتی رہے گی۔

وزیر اعظم عمران خان پرائم منسٹر ہاؤس (پی ایم او) کے باہر ایک اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد وہیں سے قوم سے مخاطب ہوں گے۔

جمعرات کو انہوں نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا تھا ” میں چاہتا ہوںکہ جمعہ کو دوپہر12تا12.30کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے اور ہندوستانی کشمیر کے عوام کو یہ واضح پیغام بھیجا جائے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔

اس لیے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کل جمعہ کو دوپہر 12بجے اپنے تمام کام کاج چھوڑ کر سڑک پر آجائیں اور کشمیر عوام سئے اظہار یکجہتی کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nation to observe kashmir solidarity hour today in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.