ملک کے عوام کو مجھ پر اعتما دہے،ان کی پارٹی کو ہی اقتدار سونپے گی:نواز شریف

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے عوام نے انہیں پورے پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے اور اس کا مجھ پر پورا بھروسہ ہے۔ پاکستانی اخبار دی ایکسپریس ٹربیون میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر شریف نے تاجکستان کے دو روزہ دورے پر ان کے ساتھ جانے والے صحافیوں سے کل بات چیت میں کہا، ”ملک کا مجھ پر اور ان کی ترقی سے متعلق پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے“۔
انہوں نے کہا کہ عوام سال 2018 میں ان کی پارٹی کو پھر سے اقتدار سونپے گی کیونکہ انہیں ان کی پالیسیوں پر انحصار ہیں۔ پناما پیپر لیک معاملے میں مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) کی طرف سے ان کے خاندان کے اراکین سے جانے والی پوچھ گچھ کے بارے میں پوچھے جانے پر نواز شریف نے کہا، ”مجھے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میرے ہاتھ صاف ہیں“۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nation has firm faith in me pm nawaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply