پاکستان میں52واں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک گیر پیمانے پر پاکستان کا 52 واں یوم دفاع زبردست جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہورہی ہے ۔ اس تقریب سے فوجی سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پراسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی سے ہوگا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہدا کی یاد گاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔لاہور میں علامہ محمد اقبال اور کراچی میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزاروں پرگارڈز کی تبدیلی کی تقاریب شروع ہو گئیںجب کہ پشاور میں بھی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے ا ور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کا اہتمام کیا گیا۔رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی جب کہ کیپٹن راجا محمد سرور شہید، میجر طفیل محمد شہید، میجر راجا عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید، سوار محمد حسین شہید، میجر محمد اکرم شہید، لانس نائک محمد محفوظ شہید، کیپٹن کرنل شہیر خان شہید اور لانس نائیک لالک جان شہید کے مزارات اور یادگاروں پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر سابق فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے نشان حیدر سے سرفراز اپنے بھائی شہید میجر شریف کی قبر پر جا کر فاتحہ پڑھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nation celebrates pakistan defence day with traditional enthusiasm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply