ناصرکھوسہ کا پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر چارج لینے سے اظہار معذرت

اسلام آباد: سابق بیوروکریٹ نصیر محمد کھوسہ نے اپنے ایک حامی کی جانب سے حمایت واپس لینے کا حوالہ دیتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر چارج لینے سے اظہار معذرت کر لیا۔

اپنے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کھوسہ نے افسوس ظاہرکیا کہ میرا نام واپس لے کر پاکستان تحریک انصاف نے انہیں میڈیا میں ایک متنازعہ شخصیت بنادیا۔ اس لیے اب وہ اس عہدے کا چارج لینے سے قاصر ہیں۔

واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے پنجاب کے عبوری وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کھوسہ کا نام واپس لے لیا تا۔کھوسہ وہ ایک سابق سکریٹری مالیات ہیں اورا نہوں نے پنجاب اور بلوچستان کے چیف سکریٹری کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل سکریٹری اطلاعات فواد چودھری نے ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے اعلان کیا کہ کھوسہ کا نام سوشل میڈیا، پبلک میڈیا اور پارٹی کے اندر ان کی نامزدگی کے خلاف ردعمل کے پیش نظر واپس لے لیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کافیصلہ سنتے ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف کے اتنی جلدی زبان سے پھر جانے پر انگشت بدنداں رہ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کھوسہ کا نام حزب اختلاف نے ہی تجویز کیا تھا اور زبردست مشاورت کے بعد ان کے نام کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

لیکن یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ آخر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی نامزد کردہ امیدوار کا نام کیوں واپس لیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nasir khosa recuses himself from punjab caretaker cm post in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply