نریندر مودی نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے غلطی کی ہے: : عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے بھیانک غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہون نے بین الاقوامی زرائع ابلاغ پر اس معاملہ کو نظر انداز کرنے کا الزام بھی لگایا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں منعقد ”انسانی زنجیر“میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ابلاغی ذرائع ہانگ کانگ کی تو زبردست کوریج کر رہے ہیں لیکن کشمیر مکے معاملہ خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کرنے کا فیصلہ ہر گز قبول نہیں کریں گے اور جیسے ہی پابندیاں اٹھائی جائیں گی وہ بھاری تعدا میں سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

انہوں نے یہبھی کہا کہ نریندر مودی نے ایک غلطی کی ہے اور اس معااملہ میں انہوں نے اپنا آخری ہتھیار بھی استعمال کر لیا ہے لیکن کشمیر کے عوام اسے ہر گز قبول نہیں کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Narendra modi has played his last card on kashmir says imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.