پاکستان سعودی عرب اور امریکہ سے چمچہ گیری والے تعلقات نہ رکھے: نجم سیٹھی

اسلام آباد:سعودی عرب میں عرب اسلامی امریکی سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ جو بد سلوکی ہوئی اس پر پاکستانی ابلاغی ذرائع نہایت مایوس اور دل برداشتہ ہے۔پاکستان کے معروف صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جب اندرون پاکستان سعودی عرب اور وہاں کے لوگوں کو آئے روز برا بھلا کہا جاتا رہاتا ہے تو ان سے بھی کیسے یہ توقع رکھی جا سکتی تھی کہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو عزت بخشتے۔ نجم سیٹھی کا مختلف سیاسی ایشوز پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں نواز شریف کو مناسب عزت نہیں دی گئی اور انکا خاطر خواہ خیال نہیں رکھا گیا، سعودی عرب والے آپ کو کیسے عزت دیتے جبکہ یہاں میڈیا پر ان پر ہر روز تنقید کی جاتی ہے۔
نجم سیٹھی نے پاکستان میں اس بات پر،کہ ٹرمپ نے کیوں نواز شریف کے ساتھ اچھے انداز میں سلام نہیں کیا اور اپنی تقریر میں بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا تذکرہ نہیں کیا، تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کیا آپ اس امریکی صدر کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہتے ہیں جو کہ مسلمانوں اور اسلام کا کھلا دشمن ہے، جس کے خلاف خود امریکہ میں مظاہرے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ چمچہ گیری والے تعلقات نہیں رکھنے چاہئیں بلکہ سعودی عرب اور امریکہ کو بتانا چاہیئے کہ ہمارے بھی اپنے قومی مفادات ہیں اور ہم ہر مسئلے میں اپنے قومی مفاد کو ترجیح دیں گے۔

Title: najam sethi target nawaz sharif as country get snubbed at arab islamic american summit | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply