دہشت گرد عمران خان سمیت 6شخصیات کو انتخابی مہم کے دوران ہلاک کر سکتے ہیں:ایک رپورٹ

اسلام آباد: قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (ناکٹا)نے عمران خان اور حافظ سعید کے بیٹے سمیت ان چھ شخصیات کے ناموں کا انکشاف کیا ہے جو رواں انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

ناکٹا کے ڈائریکٹر عبید فاروق نے داخلہ امور پر سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ رواں انتخابی مہم کے دوران دہشت گرد جن چھ شخصیات کی زندگیوں کو خطرہ ہو سکتا ہے ہیں ان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، عوامی نیشنل پارٹی کے لیڈران اسفند یار ولی اور امیر حیدر ہوٹی،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ، جمیعت علمائے اسلام فضل کے اکرم خان درانی اور حافظ سیعد کا بیٹا طلحہٰ سعید شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینیئر قیادت کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکٹا نے وفاقی وزارت داخلہ اور صوبوں کی دخلہ وزارتوں نیز قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 12 خطرات کے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔کمیٹی چیرمین سنیٹر رحمٰن ملک نے ان خطروں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام پارٹیوں کے سربراہوں اور نشانہ بنائے جانے والے رہنماؤں کے لیےزبردست حفاظتی بندوبست کرے۔

انہون نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سکریٹری بابر یعقوب پہلے ہی کمٹی کو مطلع کر چکے ہیںکہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران تشدد کے امکانات ہیں۔لہٰذ ا ان دھمکیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ سنجیدگی سے لیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nacta names six politicians under threat from terrorists in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply